پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت سے مذاکرات کا آغاز کب ہو گا ؟ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان سامنے آیا ہے ۔
’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا۔حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے۔میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہمارا احتجاج پرامن ہے۔