پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ ، پولیس کا مؤقف بھی آ گیا

پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ ، پولیس کا مؤقف بھی آ گیا
پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ ، پولیس کا مؤقف بھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے شکارپور میں پولیس پر قافلے پر فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

اس حوالے سے  ایس ایس پی  شاہزیب چاچڑ ن کا مؤقف بھی آ گیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ نہیں کی۔حلیم عادل شیخ کے الزامات غلط ہیں، پولیس نے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا۔

 "جنگ " کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پرامن طور پر اسلام آباد جا رہے تھے۔ پولیس نے ہمارے قافلے پر فائرنگ کی اور ہمارے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا ہے۔