اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کل کہاں سے احتجاج شروع کرے گی۔۔؟ تحریک انصاف کی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اسلام آباد اور راولپنڈی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کل کے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔"ایکسپریس نیوز " نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کل 1 بجے زیرو پوائنٹ پل کے اوپر سے احتجاج شروع کرے گی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی قیادت زیرو پوائنٹ پل پر کارکنان کے ہمراہ موجود رہے گی۔جب تک باقی شہروں سے آنے والے قافلے زیروپوائنٹ نہیں پہنچ جاتے راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنان زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق ہم باقی قافلوں کے آنے تک زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔ عمران خان کے حکم کے مطابق کل احتجاج کے لیے باہر نکلنا ہے۔ اب صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہی احتجاج ملتوی ہو سکتا ہے۔