اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا ضامن دستور ہے، کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام سے آزاد نقل و حرکت، تجارت، روزگار، مواصلات وغیرہ جیسے تمام حقوق چھین لیے گئے ہیں۔