اڈیالہ جیل میں پولیس نے عمران خان کو احتجاج پر اکسانے سے متعلق تفتیش میں شامل کرلیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو احتجاج پر اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق شامل تفتیش کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تھانا نیو ٹاؤن کے 28 ستمبر کے مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمے کے متعلق کئی سوالات پوچھے، ان سے احتجاج میں اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق سوالات کیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی تھی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔