غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو شادی نہ کرتی، پاکستانی اداکارہ کا بیان

Nov 23, 2024 | 10:45 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیئر اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ اگر انہیں اِدھر، اُدھر کے کام کرنے ہوتے یا پھر غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو وہ شادی نہ کرتیں، انہوں نے سوچ سمجھ کر شادی کی۔مدیحہ افتخار نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل جوڑوں کا ایک دوسرے کو بہتر انداز میں جاننا انتہائی ضروری ہے اور انہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔مدیحہ افتخار نے بتایا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کر کافی دیر بعد 29 سال کی عمر میں شادی کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں اِدھر، اُدھر کے کام کرنے ہوتے یا پھر غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو وہ شادی نہ کرتیں۔

مدیحہ افتخار نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لیے سوچا تھا کہ شاید انہیں شوہر کا اعتبار اور دل جیتنے کے لیے شوبز چھوڑنا پڑے اور انہوں نے ایسے ہی کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر کا اعتبار اور دل جیتنے کے لیے شادی کے بعد کچھ عرصے تک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی، تاکہ وہ بھی شوہر کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے محض دو سال کے اندر ہی وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو سمجھ چکے تھے، دونوں کا ایک دوسرے پر اندھا اعتبار قائم ہو چکا تھا۔

مدیحہ افتخار کے مطابق ان کے شوہر کو یقین ہے کہ ان کی بیوی کوئی غلط کام نہیں کرے گی اور انہیں بھی خود پر اعتماد ہے کہ وہ کچھ غلط نہیں ہونے دیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں اور ان کے درمیان بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں لیکن انہوں نے جھگڑوں کے درمیان کبھی تیسرے شخص کو مداخلت کی اجازت نہیں دی۔ان کے مطابق وہ اور ان کے شوہر نے تمام اختلافات کو خود ہی حل کیا جب کہ شادی کے کچھ عرصے تک وہ ساس اور سسرالیوں کے ساتھ بھی رہیں لیکن انہیں کبھی کسی طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔

مزیدخبریں