جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس شوکت صدیقی کو کنفرم کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس شوکت صدیقی کو کنفرم کرنے کی سفارش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج مستقل، ایک کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع جبکہ ایک جج کو فارغ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کو مستقل کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ ایڈیشنل جج جسٹس شوکت صدیقی کو مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں جسٹس نور الحق قریشی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس عظیم آفریدی کو فارغ کرتے ہوئے واپس سیشن جج کے عہدے پر بھیج دیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کے سیکریٹری نے کمیشن کی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں۔

مزید : اسلام آباد