اے این پی قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرے گی: شاہی سید

اے این پی قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرے گی: شاہی سید
اے این پی قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرے گی: شاہی سید

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اے این پی سندھ اس سال قربانی کی کھالیں اکٹھی نہیں کرے گی ، شہر میں امن و امان کی خاطر پہلے بھی تعاون کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔ باچا خان مرکز سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قربانی کی کھالوں کی زبردستی چھینا جھپٹی ہر سال کا معمول بن گیا ہے جبکہ ہر سال ضابطہ اخلاق تو تیار کیا جاتا ہے مگر اس پر کبھی عمل نہیں کرایا جاسکا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں شہری اپنی مرضی سے سنت ابراہیمی بھی ادا نہیں کرسکتے اور ہر سال شرپسند عناصر کھلم کھلا قربانی کی کھالیں چھینتے ہیں۔

مزید : کراچی