ایم ایم اے سے اتحاد نہیں کریں گے: فضل کریم

ایم ایم اے سے اتحاد نہیں کریں گے: فضل کریم
ایم ایم اے سے اتحاد نہیں کریں گے: فضل کریم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ وہ مجلس عمل سے کبھی اتحاد نہیں کریں گے اور انتخابات آزادانہ حصہ لیں گے ۔ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس عمل کا ساتھ دیا جائے گا اور نہ ہی کسی کی بی ٹیم بنیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر ستان آپریشن پر مشاورت کیلئے اے پی سی بلائی جائے تاہم آپریشن کا کوئی جواز نہیں ہے۔ فضل کریم نے کہا کہ ملالہ امریکہ اور طالبان کے ظلم کا شکار ہوئی ہے، امریکہ نے ناموس رسالت تحریک سے توجہ ہٹانے کے لئے ملالہ پر حملہ کرایا۔ سنی اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، رقم لینے والے سیاست دانوں کو نااہل قراردیا جائے۔

مزید : لاہور