برطانیہ کا افغانستان میں ڈرون طیارے بڑھانے کافیصلہ، لندن سے کنٹرول ہوں گے

برطانیہ کا افغانستان میں ڈرون طیارے بڑھانے کافیصلہ، لندن سے کنٹرول ہوں گے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے افغانستان میں ڈرون کی تعداد دوگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ایئر فورس فوری طور پر پانچ خفیہ طیاروں کی خریداری کرے گی۔مقامی میڈیا نے برطانوی اخبار کے حوالے سے بتایاکہ برطانیہ کی طر ف سے خریدی جانیوالے ڈرونز کو افغانستان بھیجا جائے گا اور یہ طیارے آئندہ چھ ہفتوں میں آپریشن شروع کر دیں گے جس کے بعد وہاں برطانوی ڈرون کی تعداد دس ہو جائے گی۔امریکی ساختہ ان ڈرون کو پہلی مرتبہ برطانیہ سے ہی کنٹرول کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اِن طیاروں کو اٹھارہ ماہ کے قلیل وقت میں طیار کیاگیاہے۔

مزید : بین الاقوامی