سکاﺅٹنگ طلبہ میں اعتماد، نظم وضبط اور باقاعدگی پیدا کرتی ہے: مجتبیٰ شجاع

سکاﺅٹنگ طلبہ میں اعتماد، نظم وضبط اور باقاعدگی پیدا کرتی ہے: مجتبیٰ شجاع

لاہور(لیڈ ی رپورٹر)وزیرتعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ سکا¶ٹنگ طلبہ میں اعتماد، نظم و ضبط اور باقاعدگی پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے سارک ممالک کے سکا¶ٹس اور گرل گائیڈز کے رکن ممالک کے دوروں کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک دوسرے کے ملک کی ثقافت سے واقفیت ہو گی اور پیار و محبت کا رشتہ مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وفود کے تبادلے سے رکن ممالک کے لوگوں میں روابط بڑھتے ہیں جس سے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نیپال اور بھارت سے آئے ہوئے سکاٹس/گرل گائیڈز کے اعزاز میں استقبالیہ /ناشتہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی وفد کے لیڈرسریندر ابروز، کرنیل سنگھ جبکہ نیپالی وفد کے گائیڈگوپال مہارجن، پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سکا¶ٹس محمد طارق قریشی نے بھی خطاب کیا، صوبائی سیکرٹری تعلیم (سکولز)/صوبائی کمشنر محمد اسلم کمبوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نیپالی اور بھارتی وفود کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر ہمیں یہ محسوس نہیں ہوتا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں آئے ہیں اور انہیں پاکستان اپنا ہی وطن لگتا ہے ۔ انہوں نے سکا¶ٹس/گرل گائیڈز کے سارک ممالک کے دوروں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوستانہ تعلقات بڑھتے ہیں اور ایک دوسرے کے کلچر سے آگاہی ملتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1