پنجاب حکومت کے مفت تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں، مبارک علی

پنجاب حکومت کے مفت تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں، مبارک علی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ جہاں تعلیم عام کرنے پر غور کررہی ہے وہاں دانش سکول جیسے پروجیکٹ اور طلباءطالبات میں لیب ٹاپ کی تقسیم کا کریڈٹ ہاتھ سے نہیں جانے دیتی وہیں پر مفت تعلیمی سہولتیں کتابیں اورہم نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ان میں سے ہی ایک سکول گورنمنٹ سلمانیہ سکول سمن آباد ہے جو حکومت کی توجہ کا خاص مرکز بنا تفصیالات کے مطابق 1966میں قائم ہونے والا سکول جس میں چٹھی سے لیکر دسویں جماعت تک کلاسز ہوتی ہیں جن میں مجموعی طور پر طالبعلموں کی تعداد 350ہے سکول میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار سکول کے ہیڈ ماسٹر مبارک علی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکول کی کا نتیجہ ہر سال96فیصد رہتا ہے ادارہ طالبعلموں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب پر ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ سکول کو ہر سال 1لاکھ روپے فنڈجاری ہو تے ہیں جو کہ سکول مینجمنٹ کونسل کی زیر ہدایت خرچ کیئے جاتے ہیں تعمیراتی ہوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں پر جدید کمپیوٹر لیب تیار کروائی گئی ہے اور فل وقت حکومت کی جانب سے کوئی بڑا فنڈ جاری نہیں کیا گیا حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے اور فنڈز جاری ہونے کی سمری موصول ہو چکی ہے سکول میں موجود ہال کو جدید تریقے سے تیار کروایا جائے تو طلباءکی ہم نصابی سر گرمیوں میں اہم قدم ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1