کوآپرٹیو سکینڈل کیس کی سماعت30 اکتوبر تک ملتوی‘ گواہ طلب
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت لاہور نے کوآپریٹو سکینڈل میں ابرار حسین کے خلاف دائر ریفرنس میں سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے اور آئندہ سماعت پر گواہ طلب کرلئے ہیں۔ فاضل عدالت نے لاکھوں کے فاریکس سکینڈل میں شاہد حسن اعوان کے ریفرنس میں سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے اظہر ضیاءکے ریفرنس میں سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ اس طرح عدالت نے راجہ محمد ریاض کے ریفرنس میں سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے عبدالقادر توکل کے ریفرنس میں سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔