جنرل ہسپتال میں ماہرین اطفال کی دو روزہ ورکشاپ کل سے شروع ہوگی

جنرل ہسپتال میں ماہرین اطفال کی دو روزہ ورکشاپ کل سے شروع ہوگی

لاہور(ایجو کیشن رپوٹر) جنرل ہسپتال میں ماہرین اطفال کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کل بروز بدھ سے شروع ہوگی ۔ پروفیسر آغا شبیر علی نے بتایا کہ ایل جی ایچ میںTOACS (Task Oriented Assessment of Clinical Skils )ورکشاپ ریجنل سنٹر لاہور کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے تعاون سے 24تا 25اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے پیڈیا ٹرک پوسٹ گریجویٹ طلبہ شرکت کریں گے۔ ورکشاپ میںنامور طبی ماہرین حاضرین ورکشاپ کو پیڈیا ٹرکس پوسٹ گریجویٹ امتحان کے مختلف طریقہ کار پر لیکچر دیں گے۔ ماہر اساتذہ کی موجودگی میں طلبہ آنے والے امتحان کی مختلف تربیتی مشقیں دہرائیں گے۔ یہ ورکشاپ جہاں طلبہ کے علم میں اضافہ کرے گی وہیں ان کو آنے والے امتحان میں کامیابی کےلئے بھی معاون ثابت ہوگی ۔ ڈاکٹر عمران یسین اس ورکشاپ کے کو آرڈینیٹر ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1