مانگا پولیس اہلکاروں کی زیادتیوں کیخلاف نوٹس کا مطالبہ

مانگا پولیس اہلکاروں کی زیادتیوں کیخلاف نوٹس کا مطالبہ

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی عید کے قریب آتے ہی تھانہ مانگا پولیس کے اہلکاروں نے دن دیہاڑے لوٹ مار شروع کردی۔ چیکنگ کرنے کے بہانے موٹر سائیکل پر سوار چار یا پانچ کی ٹولیوں میں رائے ونڈ روڈ، مانگا روڈ، کماس روڈ، ملتان روڈ، ہنڈا فیکٹری کے قریب کاروں، موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تلاشی کے بہانے مسافروں کو کئی کئی گھنٹے پریشان کرکے ایک سو روپے سے لے کر تین سو روپے جگا ٹیکس لے کر چھوڑ دیتے ہیں بغیر نمبر موٹر سائیکل سواروں کو تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دیکر زیادہ رقم وصول کررہے ہیں۔ شہریوں محمد طارق، رضوان الٰہی، عمران نصر، محمد اکرم نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور سی سی پی او لاہور سے تھانہ مانگا کے اہلکاروں کی زیادتیوں سے نجات دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس پی کے حکم پر بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ناکے لگا رکھے ہیں۔ نذرانہ صول کرنا ہمارا حق ہے آپ خبریں لگائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1