انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کے چچا مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کے چچا مکہ ...

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کے چچا ملک عبدالغنی علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ حرم شریف بیت اللہ میں ادا کی گئی اور بعد میں مرحوم کو جنت المعلیٰ میں ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰؓ کی قبر کے قریب دفن کردیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1