ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں نیورو سرجنز ودیگر شعبوں میں ڈاکٹروں کی54 پوسٹیں خالی

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں نیورو سرجنز ودیگر شعبوں میں ڈاکٹروں کی54 پوسٹیں خالی

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں نیوروسرجنز سمیت دیگر شعبہ جات میں ڈاکٹروں کی 54 پوسٹیں خالی ہیں شہر کے کسی ایک ڈسٹرکٹ کم ٹیچنگ ہسپتال میں سے کسی ایک میں بھی نیوروسرجن موجود نہیں ہے۔ جہاں نیوروسرجنز کی 9 سیٹیں خالی ہیں اس طرح میڈیکل آئی، ای این ٹی، ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، پتھیالوجی میں 54 ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں اور سینئر کی بجائے جونیئر اور ناتجربہ کار مریضوں پر تجربات کررہے ہیں۔ سید مٹھا ہسپتال میں تاحال 16اسسٹنٹ پروفیسرز کو تقرری بھی ممکن نہیں ہوسکی۔ میاں منشی ہسپتال کا میو ہسپتال سے الحاق ہوچکا ہے اور ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ مل چکا ہے مگر تاحال ٹیچنگ ہسپتال کے برابر پوسٹوں پر تقرری نہیں ہوسکی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1