پنجاب یوتھ فیسٹول نے تاریخ رقم کردی:اعجاز بٹ

پنجاب یوتھ فیسٹول نے تاریخ رقم کردی:اعجاز بٹ

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹول نے تاریخ رقم کردی ۔میا ں شہباز شریف نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع دے کر قومی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یوتھ فیسٹول میں ہزاروں افراد کا ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ بنانے پر وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور اعجاز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی اعجا ز احمد بٹ نے ایک اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ثابت کردیا کہ اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو نئی نسل کو ہر شعبے میں اہمیت دینا ہوگی کیونکہ نئی نسل کو نظر انداز کرنے والی قوتیں ترقی نہیں کرتیں۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر میدان میں ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ طے کررہی ہے اور انشاءاﷲ جنرل الیکشن میں پورے ملک سے کامیابی کے بعد ایسے ایونٹ ملکی سطح پرکرائے جائیں گے جس سے ہمارے نوجوان ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے قابل ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1