مانگا منڈی کے شہریوں کی منتخب نمائندوں کیخلاف تحریک شروع

مانگا منڈی کے شہریوں کی منتخب نمائندوں کیخلاف تحریک شروع

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر عوام منتخب ہونیوالے نمائندوں سے نالاں ہوکر نمائندوں کیخلاف بینروںپر متختلف نعرے درج کروا کر گلی محلوں اور سڑکوںپر لگائدیئے۔ حلقہ این اے 128 اور پی پی حلقہ 160 حلقہ 161 سے مسلم لیگ(ن) کے منتخب ہونیوالے نمائندوں نے عوام سے کئے ہوئے وعدے کے مطابق کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا عرصہ چار سال کا گزر گیا مگر ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور ایم پی اے چودھری عبدالغفور کامیاب ہونے کے بعد حلقہ میں کام کروانے کی غرض سے آنا جانا بھی چھوڑ دیا ۔ وہ صرف کسی کے فوت ہونے پر ہی دکھائی دیتے ہیں۔ سابق ایم این اے وزیرعلی بھٹی‘ سابق ناظم تحریک انصاف کے سرگرم رکن سردار عاقل عمر‘ چودھری عارف جٹ‘ تنویر احمد نے کہا کہ علاقہ کی سڑکیں کھنڈرات کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔شہرمیں عرصہ 6 سال سے پینے کیلئے صاف پانی نہیں مل رہا ہے۔ 50 سال قبل بنائی گئی واٹر سپلائی کی ٹینکی کے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں سے گندا پانی ملا نلکوں میں آتا رہا ہے مگر وہ ٹینکی بھی تقریباً 3 سال سے مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1