حضرت امیر مسلم بن عقیلؒ کے یوم شہادت پر مجلس کا انعقاد

حضرت امیر مسلم بن عقیلؒ کے یوم شہادت پر مجلس کا انعقاد

لاہور(پ ر) سفیر آل محمد حضرت امیر مسلم بن عقیلؒ کی شہادت کے موقع پر شیخ اخلاق حسین سابق ممبر امور مذہبیہ کمیٹی دربار حضرت بی بی پاک دامن پر 13 ویں سالانہ مجلس عزا منعقد کی گئی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری سید اظہر علی بخاری نے کیا۔ مجلس عزا سے ممتاز ذاکرین آغا سید نسیم عباس رضوی شوکت رضا شوکت، سید غلام عباس شاہ، سید شفقت محسن کاظمی، ملک ساجد حسین، عمران حیدری ساقی، زوار قمر، شفقت رضا، شفقت ننھا ، ذاکر ملک علی عباس اعوان، ذاکر تنویر حسین قمی، قاضی اظہار حسین، ننھا ذاکر غلام عباس اور دیگر ذاکرین نے فضائل مصائب اہلبیت بیان کئے۔ عاشق اہلبیت شہزادہ غلام حسن بھٹی نے خصوصی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1