مانگا مانڈی کے شہریوں کااووربلنگ پر احتجاج

مانگا مانڈی کے شہریوں کااووربلنگ پر احتجاج

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگامنڈی سب ڈویژن میں زیادہ یونٹ ڈال کر بجلی کا بل بھیجنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے۔ صارفین زیادہ بل دیکھ کر بلبلا اٹھے اور واپڈا کیخلاف احتجاج کیا۔ سب ڈویژن کے پورے حلقہ میں تمام صارفین کو 2 سے سے لیکر 5 سو یونٹ زیادہ ڈال کر بل بھیج رہے ہیں۔ زیادہ یونٹ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں روپے کا بل ہزاروں روپے کا آرہا ہے۔ میٹر ریڈروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ ایس ڈی او کے کہنے پر کرتے ہیں کیونکہ علاقہ میں بجلی بہت چوری ہورہی ہے۔ چوری شدہ بجلی کا بل بھی صارفین کو ہی ادا کرنا پڑیا ہے۔شہریوں نے واپڈا اور لیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ اوور بلونگ کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1