شاہدرہ تجاوزات کی منڈی میںتبدیل ،سروس روڈ،فٹ پاتھوں پر قبضے

شاہدرہ تجاوزات کی منڈی میںتبدیل ،سروس روڈ،فٹ پاتھوں پر قبضے

لاہور(جنرل رپورٹر) تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کے باوجود شاہدرہ بھر میں تجاوزات کی بھرمار۔اہم سڑکوں، سروس روڈز اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا کے قبضے ۔ گلیاں بازار سکڑ کر رہ گئے ٹریفک جام معمول۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے حکم پر شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا اور اسی دوران شاہدرہ کو بھی تجاوزات سے پاک کیا گیا لیکن ضلعی حکومت کی لاپرواہی کے باعث پورے شاہدرہ میں تجاوزات دوبارہ قائم ہوگئیں۔ جی ٹی روڈ شاہدرہ تا ماچس فیکٹری سٹاپ تک پوری سروس روڈ تجاوزات سے اٹ گئی۔ دکانداروں نے دکانوں کے آگے منی سٹالز لگوا دیئے۔ٹریفک تو دور کی بات شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا۔ ونڈالہ روڈ بازار، دولت خان روڈ، لاجیجپت روڈ، برف خانے والی گلی، کوٹ شہاب الدین، ڈاکخانہ کے علاقوں میں تجاوزات مافیا کا مکمل راج ہے۔ شاہدرہ کے مکینوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ میں تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر آپریشن کلین اپ کیا جائے اور تجاوزات قائم کرانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1