کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی ،23 عمارتیں سربمہر

کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی ،23 عمارتیں سربمہر

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس اد ا نہ کرنے پر مین بلیوارڈ پی آئی اے سوسائٹی پر واقع 26عمارتیں سر بمہر کر دیں - ان عمارتوں میں بلاک اے ون میں و اقع پراپرٹی نمبر 1‘2‘5‘9 اور 302‘ بلاک بی ون میں واقع پراپرٹی نمبر 11‘51اور52‘ بلاک سی میں واقع 201‘ 243‘270‘282اور283 بلاک ڈی میں واقع پراپرٹی نمبر20‘27‘29‘31اور45 بلاک ای میںو اقع پراپرٹی نمبر 22‘408‘409‘418اور424 او ربلاک ایف میں واقع پراپرٹی نمبر 2‘3 اور 6شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1