کم آمدنی والی خواتین کا گھریلو سلائی کورس مکمل

کم آمدنی والی خواتین کا گھریلو سلائی کورس مکمل

لاہور(وقائع نگار ) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے فرسٹ ویمن بینک کے اشتراک سے کم آمدن والی خواتین کو 12 روزہ گھریلو سلائی کا کورس مکمل کروا دیا۔ ٹسڈک کے زیر انتظام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ اینیلیسس لاہور میں 20 خواتین کو کپڑا کاٹنے اور سلائی کی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنے اس ہنر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کے لئے بہتر روزگار کما سکیں۔ کورس کی اختتامی تقریب کے موقع پر تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ٹسڈک کے چیف ایگزیکٹیو افسر سید انور علی پرویز نے کہا کہ ٹسڈک کم آمدن والے طبقے کی خواتین کو تکنیکی تربیت فراہم کر کے ملکی معیشت میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو تکنیکی تربیت فراہم کر کے خود مختار بنا کر معاشی و معاشرتی خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔ کورس کی اختتامی تقریب کے موقع پر ٹسڈک اور فرسٹ ویمن بینک کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ٹسڈک تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے اور یہ تربیتی کورسز یو ایس ایڈ کے جنڈر ایکوٹی پروگرام کے تحت کروائے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1