یوتھ فیسٹیول میں ریکارڈ بننے کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے جاری،طلبا ءکی بھرپور شرکت

یوتھ فیسٹیول میں ریکارڈ بننے کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے جاری،طلبا ءکی بھرپور ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب ےوتھ فےسٹول کے آخری مرحلے میں نئے ریکارڈز بنانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ چھٹے مرحلہ میں صوبائی سطح کے مقابلوں کے تےسرے روز اتھلےکٹس اےونٹ مےں فےصل آباد کے کھلاڑی چھائے رہے ۔سکول لےول گرلز مقابلوں مےں سو مےٹراور دو سو مےٹر دوڑ کا اےونٹ فےصل آباد کی جوےرےہ کرن کے نام رہا چار سو مےٹر اور پندرہ سو مےٹر دوڑ مےں بھی فےصل آباد کی شب عصرانے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔لانگ جمپ مقابلوں مےں فےصل آباد کی جوےرےہ ، شاٹ پٹ اور نےزہ بازی مےں آمنہ عاشق فاتح قرار پا ئیں ۔ اس طرح فےصل آباد اتھلےٹکس مقابلوں مےں 120پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہا۔ کالج لےول گرلز مےں بھی فےصل آبا د نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سو مےٹر ، دو سو مےٹر ، اور آٹھ سو مےٹر مقابلوں مےں لاہور نے فتح کا تاج سر پر سجایا ۔ اسطرح باکسنگ مقابلوں میں 65 پلس میں آصف مغل نے ملک شریف اور عاصم مغل نے عمران کو ہرا دیا۔75 پلس میں وقاص احمد نے انعام کو آفتاب خان نے سعود خان کو جبکہ شاہد نے عامر کو ہرا دیا۔سیمی فائنل مقابلے آج ہونگے ۔کرکٹ سیمی فائنل مقابلوں میں ملتان نے فیصل آباد کو سخت مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا دوسرے مقابلے میں لاہور نے گوجرنوالہ کو دو رنز سے شکست دی ۔مردوں کے والی بال مقابلے میں ساہیوال نے سرگودھا کو صفر کے مقابلہ میں دو سیٹ سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں فیصل آباد نے سرگودھا کیخلاف 2-0اور گوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو 2-0اور ساہیوال نے گوجرانوالہ کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کیا۔ سکول سطح کی طالبات کے مابین والی بال مقابلوں میں فیصل آباد نے ملتان کو شکست دی،جبکہ کالجز سطح کے مقابلوں میں گوجرانوالہ اور روالپنڈی ڈویژن کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں راولپنڈی کی طالبات نے فتح اپنے نام کی۔ یونیورسٹی سطح کے مقابلوں میں بھی فیصل آباد کی ٹیم کامیاب رہی۔ باسکٹ بال جنرل پبلک کیٹیگری کے مقابلوں میں فیصل آباد نے ساہیوال کو جبکہ سکول مقابلوں میں بہاولپور نے لاہور کو شکست دی۔ باسکٹ بال گرلزایونٹ میں لاہور کو ساہیوال کیخلاف واک اوور ملاجبکہ بہاولپور نے راولپنڈی کو ہرادیا کالج لیول میں گوجرانوالہ اور ساہیوال میں یکطرفہ مقابلہ ہوا جس میں ساہیوال نے باآسانی فتح حاصل کرلی دوسرے مقابلے میں ڈی جی خان نے ملتان کو سات پوائنٹ سے ہرادیا بہاولپور کی ٹےم مےدان مےں نہ آسکی جس کے بنا پر لاہور کو واک اوور مل گےا ۔ ےونےورسٹی لےول مےں سرگودھا نے ملتان کو جبکہ لاہور نے گوجرانوالہ کو ہرا دےا ۔فٹبال کے مےدان مےں ہونے والے یونیورسٹی مقابلوں مےں ملتان نے راولپنڈی اور لاہور نے سا ہیوال ہرا دےا ۔ کالج لیول میں ڈی جی خان نے ساہیوال اور لاہور نے پنڈی کو شکست دی جبکہ سکول لیول میں فیصل آباد نے ساہیوال ،سرگودھا نے ملتان کو ہرا دیا،جنرل پبلک مقابلوں میں ساہیوال نے ملتان نے بہاول پور کے خلاف فتح حاصل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1