ایسے گارڈز کو فارغ کرا دیں گے،سلمان رفیق

ایسے گارڈز کو فارغ کرا دیں گے،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) ایک بڑے ہسپتال میں ایک ڈاکٹر سلیمان کو بھی پرائیویٹ سیکورٹی گارڈوں نے زبردستی تشدد کا نشانہ بنایا ۔بعد ازاں اُ نکے خلاف اُلٹا مقدمہ درج ہوا۔ایم ایس کی مداخلت پر ڈاکٹر سلیمان کی جان چھوٹی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلیمان رفیق سے بات کی گئی تو اُنہوں نے کہا کہ اِس کا سخت نوٹس لیا جائے گا۔ ایسے گارڈز جو نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں اُنہیں ملازمتوں سے فارغ کرادیا جائے گا اور ہسپتال کی انتظامہ سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔کوئی سیکورٹی گارڈ کسی مریض یا اُس کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ نہیں بناسکتا۔اِس کا کام صرف سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1