چونیاں: پولیس مقابلہ میں اغواءبرائے تاوان کا ملزم ہلاک، ساتھی گرفتار

چونیاں: پولیس مقابلہ میں اغواءبرائے تاوان کا ملزم ہلاک، ساتھی گرفتار

چونیاں (نامہ نگار) مقامی شوگر ملز کے قریب بھیم روڈ پر پولیس مقابلہ ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان فائرنگ اغواءبرائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم رزاق موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی اعجاز گرفتار ۔ ہلاک ہونے والے رزاق کے قبضے سے 44 بور رائیفل جبکہ گرفتار ہونے والے اعجاز نامی ملزم سے 3 ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول برآمد ہوئی۔ چند روز قبل حاجی فرمان نامی گوجرانوالہ کے رہائشی کو ملزمان نے 7 لاکھ تاوان وصول کرنے کے باوجود بہیمانہ طریقے سے ہلاک کردیا تھا جس کے قتل اور اغواءمیں ملوث ملزمان کی تلاش کے دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ دو مسلحہ افراد موٹرسائیکل پر آرہے ہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے رزاق ولد سعید جو کہ مغوی اور مقتول حاجی فرمان کا رشتہ دار بتایا گیا ہے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اعجاز زخمی حالت میں پولیس گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل اسلحہ اور نعش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1