اکمل برادران کے گھر چوری کرنے والی ماں بےٹےاں گرفتار،سامان برآمد

اکمل برادران کے گھر چوری کرنے والی ماں بےٹےاں گرفتار،سامان برآمد

لاہور (سپیشل رپورٹر)کامران اکمل ، عمر اکمل اور عدنان اکمل کے گھر چوری کر نے والی ماں اور 2بیٹیاں پکڑی گئیں ۔ کرکٹر بھائی 9لاکھ روپے ایس پی سی ئی اے سے خود وصول کرنے آئیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں مذکورہ کر کٹر بھائیوں کے گھر سے تقریباً 9لاکھ مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری ہو گیا تھا جس کا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا ۔ تینوں کر کٹر بھائیوں کے باپ نے گھریلو ملازمہ احمد بی بی کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ ڈی ایس پی سی ائی اے سول لائن خالد ابو بکر نے 10روز تفتیش کرنے کے بعد احمد بی بی کو بے گناہ قرار دیا ۔ بعد ازاں سی آئی اے نواں کوٹ ڈی ایس پی میاںشفقت نے احمد بی بی سے تفتیش کی اور اس کی 2بیٹیوں فاطمہ اور نسیم کو بھی گرفتا ر کر لیا ۔ تینوں ماں بیٹیوں نے نہ صرف اقبال جرم کر لیا بلکہ لوٹا ہوا سامان بر آمد کر وا لیا ۔ ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے کاران اور عمر اکمل کو فون کر کے بتایا کہ ان کی گھریلو ملازماﺅں سے سامان بر آمد کر لیا گیا ہے جس پر دونوں بھائیوں نے کہا کہ وہ ورلڈ الیون کا میچ کھیلنے کے بعد 22اکتوبر کو لاہور آئیں گے اور سی آئی اے سے اپنا چوری شدہ سامان وصول کرینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1