بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

ننکانہ صاحب ( نمائندہ خصوصی ) بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس نے ڈی پی او مبشر میکن کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محلہ قصاباں بچیکی کے رہائشی شہباز احمد ، دلاور حسین اور خضرحیات سے 60لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے نور دین سے 10بوتل شراب ولائیتی ، اور چاندی کوٹ کے محمد سلیم سے 4لیٹر شراب برآمد کر لی۔ جبکہ مانگٹانوالہ پولیس نے موڑکھنڈا کے محمد صدیق سے آدھا کلو گرام چرس اور محمد جاوید سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے محمد بلال اور کاشف سے دو عدد پسٹل تیس بور، پرانا ننکانہ کے حمید علی سے کاربین اور واربرٹن کے نور دین سے ایک عدد پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1