شاہدرہ ،اوباش کی6سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش ،شور مچانے پر فرار

شاہدرہ ،اوباش کی6سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش ،شور مچانے پر فرار

  



لاہور (سپیشل رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ میں اوباش نوجوان کی 6سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش ، شوور مچانے پر ملزم فرار ، مقدمہ درج ۔ بتایا گیا ہے کہ حمید پارک کی رہائشی 6سالہ ایمان گلی میں کھیل رہی تھی کہ محلے دار فیاض نامی نو جوان اسے ور غلا کر قریب کے خالی مکان میں لے گیا ۔بداخلاقی کرنے کی کوشش پر بچی نے شور مچا نا شروع کر دیا جس پر اوباش نوجوان موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1