تحریک انصاف کی ملک گیر مقبولیت کا سہرا پارٹی کارکنوں کے سر ہے -عبدالعلیم خان

تحریک انصاف کی ملک گیر مقبولیت کا سہرا پارٹی کارکنوں کے سر ہے -عبدالعلیم خان

لاہور( پ ر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ملک گیر مقبولیت کا سہرا پارٹی کارکنوں کے سر ہے اور اس جماعت کا ہر ورکر عمران خان کا دست و بازو ہے - انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن ملک میں نئی جمہوری روایت قائم کرینگے اور انشاءاللہ تحریک انصاف زیادہ مضبوط جماعت بن کر سامنے آئے گی - وہ یہاں گڑھی شاہو میں تحریک انصاف پی پی 147 کے جنرل سیکرٹری غلام مرتضے کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد پارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ موجود خراب ملکی حالات کا ذمہ دار حکمران جماعتیں ہیں جنہوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور اب دوبارہ وہی آزمائے ہوئے چہرے نئے نعروں کے ساتھ عوام کو بہلانے کی کوشش کررہے ہیں -انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لائے گی اور ہم اقتدار کی بجائے قومی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جس میں پارٹی ورکرز کو بنیادی حیثیت حاصل ہے - عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی پی پی 147 کے جنرل سیکرٹری غلام مرتضے سے ان کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق دے -

مزید : میٹروپولیٹن 1