طالبہ اغواءکیس، پولیس آج صوفیہ مرزا اور اس کی بہن سے تفتیش کریگی

طالبہ اغواءکیس، پولیس آج صوفیہ مرزا اور اس کی بہن سے تفتیش کریگی

لاہور(سپیشل رپورٹر) سول لائن پولیس سیکنڈ ایئر طالبہ اغواءکیس میں معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا اور اس کی بہن مریم مرزا سے آج تفتیش کرے گی جبکہ مغویہ فاطمہ سے بھی حقائق کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ واضح رہے سول لائن پولیس نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی اغواءہونے والی طالبہ فاطمہ کا مقدمہ صوفیہ مرزا اور اس کی چھوٹی بہن مریم مرزا کے خلاف نامزد درج کررکھا ہے دونوں بہنوں نے اس مقدمے میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے جبکہ مغویہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ اسے کسی نے اغواءنہیں کیا اور وہ اپنی مرضی سے گھر سے غائب تھی بیان دینے کے بعد مغویہ فاطمہ دوبارہ گھر جانے کی بجائے پھر غائب ہوگئی متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ مغویہ سب کچھ صوفیہ مرزا کے اشاروں پر کررہی ہے اور اسے گرفتار کرلیا جائے اور مغویہ کو بازیاب کروا کر ان کے حوالے کیاجائے انچارج انویسٹی گیشن سول لائن انسپکٹر طارق ظفر نے رابطہ کرنے پر مو¿قف اختیار کیا ہے کہ مغویہ گھر پہنچ گئی ہے مقدمے میں نامزد ملزموں کو بھی سن لیاگیا ہے آج ان سے دوبارہ پوچھ گچھ کرکے مقدمے کے اخراج کے لئے حتمی رائے قائم کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1