امریکہ میں پہلی مرتبہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی

امریکہ میں پہلی مرتبہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی

 لندن( بیورو رپورٹ) امریکہ میں پہلی مرتبہ بجلی پر چلنے والی ٹیکسی گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کو منصوبہ بھیج دیا ہے۔اگر یہ منصوبہ منظور کیا گیا تو جلد امریکی شہروں واشنگٹن، نیویارک، آرلنگٹن، ورجینیا اور دیگر شہروںکی گلیوں اور سٹرکوں پر چلنے والی ٹیکسی گاڑیاں دوڑتی نظر آئیں گی ۔کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ اِن ٹیکسی گاڑیوں کو چارج کرنے کے لئے ابتدائی طور پر56 چارجنگ اسٹیشز قائم کئے جائیں گے۔ایک گاڑی30منٹ کے اندر چارج ہوجائے گی اور24 گھنٹے تک سفر کرسکتی ہے۔ امریکہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔اِن گاڑیوں میں آئل تبدیل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر