سابق فرانسیسی ملکہ کے سبز ریشمی جوتے65ہزار6 سوڈالر میں نیلام

سابق فرانسیسی ملکہ کے سبز ریشمی جوتے65ہزار6 سوڈالر میں نیلام

 پیرس(خصوصی رپورٹ)ویں صدی میں بادشاہLouis XVI کی اہلیہ اورفرانس کی ملکہ رہنے والی میری اینٹونیٹ کے سبز ریشمی جوتے65ہزار600ڈالر میں نیلام کرددئیے گئے۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میںParis Drouotنا می نیلام گھر کے تحت شاہی خاندان کی نایاب ذاتی اشیاء فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔نیلامی میں رکھی گئی تمام شاہی اشیائ میں چھ نمبر سائز کے ان سبز و گلابی ریشمی جوتوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جارہی تھی جن کی10سے13ہزار ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی گئی تھیں۔ایک نامعلوم خریدار نے بذریعہ ٹیلی فون ان جوتوں کی توقعات سے کئی زیادہ بولی لگاتے ہوئے65ہزار600ڈالر میں خرید لیا۔

مزید : صفحہ آخر