کورین گلوکارکے ڈانس کیبڑھتی ہوئی مقبولیت ،روبوٹس بھی رقص کرنے لگے

کورین گلوکارکے ڈانس کیبڑھتی ہوئی مقبولیت ،روبوٹس بھی رقص کرنے لگے

 نیویارک(خصوصی رپورٹ) کورین گلوکار کے گینگ نم ڈانس اسٹائل کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اب انسانوں کے بعد مشینیں بھی اس ڈانس اسٹائل کی دیوانی ہو گئی ہیں۔امریکی ما ہرین کے تیار کردہ ایک 5فٹ لمبے روبوٹ نے بھی کورین گلوکار کے گانے پر ہوبہواس کی نقل کر تے ہو ئے گینگ نم اسٹائل میں ڈانس پیش کیا۔ اس روبوٹ نے اپنے مشینی بازوو¿ں اور جسم کو ہلاتے ہو ئے تیز موسیقی کی دھن پر گینگ نم ڈانس کر کے نا صرف سب کو حیران کر دیا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔

مزید : صفحہ آخر