عیدالاضحی کے موقعہ پر پہلی سپیشل ٹرین کل کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی

عیدالاضحی کے موقعہ پر پہلی سپیشل ٹرین کل کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لئے اعلان کردہ پہلی عید سپیشل ٹرین کل بروز بدھ کراچی سے لاہور کےلئے روانہ ہو گی ۔ ریلوے کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر تین عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین کل دن گیارہ بجے کراچی سے لاہور کے لیے ، دوسری ٹرین بھی کراچی سے لاہور کے لیے 25اکتوبر جبکہ تیسری عید سپیشل ٹرین 25اکتوبر کو پشاور سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق عید الاضحی پر رش کے پیش نظر ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ اضافی بوگیاں بھی لگائی جائیں گی۔

مزید : صفحہ آخر