آٹھ افسروں کی گریڈ 19میں ترقی سمیت 13 افراد کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری

آٹھ افسروں کی گریڈ 19میں ترقی سمیت 13 افراد کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری

 لاہور (نیوزرپورٹر ) پنجاب حکومت نے 8افسران کی گریڈ 19میں ترقی سمیت 13افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں تعینات تنویر اقبال تبسم کو ترقی دیکر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان لگایا گیا ہے۔ افشاں کرن ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاو¿نڈیشن کوترقی دیکر ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن،جبکہ مہر سلطان ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ٹوبہ ٹیک سنگھ، غلام سرور نور ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور ، محمد مقبول عباسی ایڈیشنل کمشنر کو آر ڈینیشن ملتان اور محمد شفیق احمد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن کو ترقی دیکر موجودہ عہدوں پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عاشق علی اولکھ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ، محمد اختر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت، کامرس انویسٹمنٹ لگایا گیا ہے۔ مریم کیانی ایڈیشنل کلکٹر فیصل آباد کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد لگایا گیا ہے۔ مسز فرحت اشرف لائبریرین گورنمنٹ ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کر دی گئی۔

مزید : صفحہ آخر