میرا بھائی بے قصو ر تھا، مرنے والوں پر کوئی مقدمہ درج نہیں تھا: محمد قیصر

میرا بھائی بے قصو ر تھا، مرنے والوں پر کوئی مقدمہ درج نہیں تھا: محمد قیصر

لاہور (کر ا ئم رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو نے والے محمد الیاس کے بھائی محمد قیصر نے نما ئندہ پا کستان سے بات کر تے ہوئے کہا کہ میرا بھائی بے قصور تھا اور وہ رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا جس پر کبھی کبھی وہ خود بھی بطور ڈرائیور بکنگ کے ساتھ ہی چلا جاتا تھا ۔ قیصر نے کہا کہ الیاس کسی بھی مقدمے میں ملوث نہ تھا لیکن اگر مرنے والے پر کوئی بھی نامعلوم افراد کے نام سے درج مقدمات ڈال دیے جائیں تواس میں کوئی بڑی بات نہیں ۔اس نے مزید کہا کہ پولیس کے مطابق الیاس راوی روڈ پر رہتا تھا لیکن بعد ازاں وہ 25نمبر سٹاپ بیگم کوٹ منتقل ہو گیا تھا جبکہ الیاس نے دو شادیا ں کر رکھی ہیں جن میں سے اسکے 3بچے ہیں اور وہ کبھی بیگم کوٹ اپنی دوسر ی بیوی کے پاس چلا جاتا تھا اور کبھی اپنے گھر راوی روڈ آجاتاتھا ۔

مزید : صفحہ آخر