وزیراعلیٰ نے کرپٹ سیاہی سے ایس پی تک کی رپورٹ تیار کرنے کاحکم دیدیا

وزیراعلیٰ نے کرپٹ سیاہی سے ایس پی تک کی رپورٹ تیار کرنے کاحکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (رپورٹ: یونس باٹھ) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرپشن میں ملوث سپاہی سے لے کر ایس پی تک افسران کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کے علاوہ محکمانہ کارروائی کئے جانے کا عندیہ دیا ہے جبکہ لاہور کے بعد دیگر شہروں کی رپورٹ مرتب کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ ان احکامات کے بعد محکمہ پولیس میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاہور شہر میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کے بارے میں خفیہ ایجنسی نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 70 فیصد پولیس ملازمین کرپشن میں ملوث ہیں اور وہ تعیناتی کے دوران دونوں ہاتھوں سے دولت اکٹھی کر رہے ہیں۔ اس بارے میں جب وزیراعلیٰ کو معلوم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کی ایک خفیہ ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں تعینات سپاہی سے لے کر ایس پی تک کے افسران کی فوری رپورٹ مرتب کریں جس میں ان کی کارکردگی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ملنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں متعدد پولیس افسران کرپشن میں ملوث ہیں اور وہ سفارش کے بل بوتے پر بار بار تعیناتی حاصل کر رہے ہیں۔ اس بارے میں لاہور پولیس کے سربراہ نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کرپشن میں ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے اور اس بارے میں رپورٹ بھی مرتب کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -