وزیراعظم سے وزیر مملکت برائے دفاع سلیم حیدر کی ملاقات
اسلام آباد(اے پی اے ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر مملکت برائے دفاع سلیم حیدر نے ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی اس ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سمیت آئندہ انتخابات بارے سیاسی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر مملکت نے وزیراعظم کو دورہ اٹک اور عوامی جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور اپنے حلقہ انتخابات میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے دورہ اٹک کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر مملکت سے کہا کہ وہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دیںتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اور بروقت سہولیات حاصل ہوسکیں ۔