مسلم لیگ ق کا پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک ہی نشان پرالیکشن لڑنے سے انکار

مسلم لیگ ق کا پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک ہی نشان پرالیکشن لڑنے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین میں ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے ملاقات باہمی تحفظات کا شکار ہو گئی۔ اس ملاقات میں چودھری شجاعت حسین نے بعض امور پر تحفظات پیش کئے اور اتحاد کے بعض مندرجات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے وہ قابل قبول نہیں، پیپلز پارٹی انتخابی اتحاد کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ق اپنی شناخت کسی صورت ختم نہیں کرسکتی اس لئے ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا ناقابل قبول ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور معاملات طے نہ پانے پر دوبارہ مشاورتی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول