پیپلز پارٹی کاعرصے بعد طاقت کامظاہر ہ تخت لاہور والوں کوپھرشکست دونگا:منظور وٹو

پیپلز پارٹی کاعرصے بعد طاقت کامظاہر ہ تخت لاہور والوں کوپھرشکست دونگا:منظور ...

لاہور(جنرل رپورٹر + سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدرمیاں منظور وٹو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،تخت لاہور والوں کو پنجاب میں دو مرتبہ شکست دے چکا اب تیسری مرتبہ بھی شکست دونگا ، مفاہمتی سیاست پیپلز پارٹی کی اعلیٰ ظرفی کا نتیجہ ہے،اب پنجاب میں دوغلی سیاست نہیں ہوگی،اب پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاست ہوگی، مسلم لیگ ق کے رہنماﺅں کی عزت اور احترام کرتا رہونگا، پیپلز پارٹی کو شہیدوں کی پارٹی سمجھ کر شامل ہوا،پارٹی قیادت کا اعتماد کرنے پر شکرگزار ہوں،پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا،نواز شریف نے ہر عہدہ اپنے گھر میں بانٹا،پنجاب میں ہونے والی سیاست میں جوبھی عہدہ دیا جاتاہے اور اپنے ہی گھر کے لوگوں کو دیا جاتا ہے ،کسی کو وزیراعظم بنانا ہوتو وہ بھی اپنے گھر کا فرد اور وزیراعلیٰ بنانا ہوتو وہ بھی اپنے گھر کافرد ہوتا ہے۔تفصیلات کیمطابق ناصر باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی سیاست کی اور سب کو ساتھ لیکر چلے،لیکن پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے تمام عہدے اپنے ورکروں میں تقسیم کردئیے ہیں ، پیپلز پارٹی نے اپنے ورکر کو وزیراعظم تک پہنچا دیا ہے،ناراض پارٹی کارکنوں کو منانے کیلئے خود انکے گھر جاﺅنگا،پنجاب کے کونے کونے میں پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچا دونگا ،جن لوگوں کے ساتھ میں وعدہ کرتا اور جن لوگوں نے میرے ساتھ کام کیا ہے ان لوگوں کو پتہ ہے کہ میںکبھی غلط وعدہ نہیں کیا ،میں چاہے دریا کو عبور کرکے آﺅمیں انکے ساتھ کیے ہوئے وعدے کوپورا کرتا ہوں،کیچڑ اچھالنے اور گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سٹرکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں،70ارب روپے ایک سٹرک پر لگاد یے گئے،70ارب سے پورے پنجاب کی سٹرکیں درست ہوسکتی تھیں،لاہور میں ہر روز بیسیوں ڈاکے ڈالے جاتے ہیں،اور غریب کا کوئی پرسان حال نہیں،پنجاب میں تعلیمی نظام تباہ حالی کا شکا ر ہے،جنگلوں میں دانش سکول بنادیے گئے ہیں،شریف برادران کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت چلنے کو تیار نہیں ہے،پنجا ب میں اپنے اتحادی مسلم لیگ ق کے ساتھ ملکر حکومت بنائے گے اور سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،اور بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائے گی،پنجاب کی کابینہ کا اجلاس کئی کئی مہینے نے بلایا جاتا،سرکاری ملازموں کی کوئی عزت نہیں کرتا ،سرکاری ملازمین سے انکا رویہ بھی انتہائی غیر اخلاقی ہے،سرکاری ملازمین انکی دل سے عزت نہیں کرتے،سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کو سیاست سے الگ ہوجانا چاہئے تھا،شریف برادران نے ماضی میں پیپلزپارٹ کو ہرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے لاکھوں روپے لئے ہیں،شریف برادران کو سیاست کا کوئی حق نہیں یہ سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھیں، پارٹی مسائل حل کر کے ورکروں کے حوصلے بڑھاﺅنگا،شاندار استقبال پر جیالوں کا شکرگزار ہوںاور بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائے گی۔جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنماءفردوس عاشق عوان نے کہاکہ سیاسی دباﺅ پیچ جانے والاآج پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر ہے،لاہور کو اپنا قلعہ سمجھنے والوں میں شگاف پڑگیا ہے،صدر نے پنجاب والوں کے سامنے ترپ کا پتہ رکھ دیا ہے، پیپلز پارٹ کے ترپ کے پتے کا نام میاں منظور وٹو ہے،،ثمینہ گھرکی آج پیپلز پارٹی کی خواتین پنجا ب میں جنگ لڑنے آئی ہیں،ہمارا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے،آج ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور وہ ہر مشکل وقت میں پی پی ہی عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

مزید : صفحہ اول