دھند نے برطانوی جہاز روک دیئے

دھند نے برطانوی جہاز روک دیئے
دھند نے برطانوی جہاز روک دیئے

  

لندن (بیورورپورٹ)سخت دھند کی وجہ سے برطانیہ کے مشہور ائیر پورٹ ہیتھرو سے 120فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا اور متعدد فلائٹس بھی کینسل ہو سکتی ہیں۔ برطانیہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے ،سخت دھند کی وجہ سے لندن آنے والی متعدد فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو اترنے کے لیے کئی گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا ‘لندن سٹی ‘ گیٹ وک سینٹرڈ ‘نیو کینل ائیر پورٹ پر بھی یہی صورتحال رہی ۔ان دنوں شدید دھند نے پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دھند میں دیکھنے کا فاصلہ 50میٹر بیان کیا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی