ہیلو ہیلو، ٹچ ٹچ... برطانیہ میں قانون شکنی بڑھ گئی

ہیلو ہیلو، ٹچ ٹچ... برطانیہ میں قانون شکنی بڑھ گئی
ہیلو ہیلو، ٹچ ٹچ... برطانیہ میں قانون شکنی بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کے88 فیصد شہری ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرکے خطرات مول لے رہے ہیں۔ ایک انشورنس کمپنی کے سروے کے مطابق سو میں سے 88 فیصد لوگ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں ۔ساﺅتھ ویلز میں415 ڈرائیوروں کے رویوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے40 فیصد ڈرائیور دوران ڈرائیونگ اپنے موبائل کا استعمال کرتے ہوئے فون کے ذریعے پیغام بھیجتے اور ان کا جواب حاصل کرتے ہیں جبکہ 4 فیصد ڈرائیور چلتی گاڑی میں موبائل فون سے تصاویر اتارنے میں مصروف نظر آتے ہیں جو انتہائی خطرناک عمل ہے اور 25 فیصد لوگ دوران ڈرائیونگ اپنے ٹوئٹرکو بھی اپ ڈیٹ کرتے ہیںدوسری جانب کار ساز کمپنی نے موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے کاروں میں وائرلس سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے جو موبائل میں انتہائی محفوظ نظام ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -