کول پاور پلانٹ کیلئے خود سرمایہ لگائیں گے: شہباز شریف

کول پاور پلانٹ کیلئے خود سرمایہ لگائیں گے: شہباز شریف
کول پاور پلانٹ کیلئے خود سرمایہ لگائیں گے: شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹس کیلئے خود سرمایہ لگائے گی۔ ترکی میں انرجی روڈ شو کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ترکی کی 22کمپنیوں نے پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے انکا کہنا تھاکہ پنجا ب میں 540ملین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ 50 میگاواٹ کے کوئلے کے پلانٹس لگانے کیلئے فی الفورکام شروع کیاجائے تاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے۔

مزید : بزنس