امریکی محکمہ خارجہ کا ایبٹ آباد کمیشن پر تبصرے سے گریز

امریکی محکمہ خارجہ کا ایبٹ آباد کمیشن پر تبصرے سے گریز
امریکی محکمہ خارجہ کا ایبٹ آباد کمیشن پر تبصرے سے گریز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملہ پاکستان کے عوام کےلئے دہشت گردوں کا کھلا اعلان ہے کہ وہ بچیوں کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان کا کہنا تھا امریکہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ شائع ہونے تک اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ اب تک ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹس کے مندرجات صرف میڈیا نے جاری کئے ہیں اور وہ رپورٹ کی حتمی اشاعت تک اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا امریکہ کہہ چکا ہے کہ وہ اسامہ اور اس کے نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان کو مطلوب معلومات فراہم کرے گا۔ امریکی اور پاکستان عوام کو ایبٹ آباد کمیشن کے رپورٹ سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

مزید :

قومی -