تاریخ ”صاف“ کرنے کیلئے ن لیگ کو معافی مانگنا ہو گی: کائرہ

تاریخ ”صاف“ کرنے کیلئے ن لیگ کو معافی مانگنا ہو گی: کائرہ
تاریخ ”صاف“ کرنے کیلئے ن لیگ کو معافی مانگنا ہو گی: کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایجنسیوں سے پیسہ لے کر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارا۔ تاریخ کوصاف کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کو معافی مانگنا ہوگی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین ہمیشہ ایجنسیوں کے زور پر حکومت میں آتے ہیں۔ دو دہائیوں بعد تاریخ نے سچ اگل دیا ہے اور پیپلزپارٹی سے ہمیشہ پنجاب کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوے میں مسلم لیگ ن کی جو حکومت بنی تھی اس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ اُس حکومت میں اسی فیصد وزارتیں مسلم لیگ ن کے پاس تھیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوامی پیسے سے جعلی تنظیمیں بنیں اور پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے کروڑوں کے اشتہارات دیئے گئے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوے میں بے نظیر بھٹو نے سو نشستوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس وقت کے الیکشن سیل کا نام آنا ابھی باقی ہے۔ایف آئی کو تحقیقات کیلئے عدالت نے حکم دیا تھا جو نہیں مانتے ان کا پروگرام ایک اور بڑا ڈاکہ مارنے کا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے لیکن لگتا ہے کہ بعض لوگوں کا بیرون ملک پناہ لینے کا وقت پھر آگیا ہے۔

مزید :

قومی -