جمہوریت و آئین کی بحالی سے مادر جمہوریت کی قربانی رائیگاں نہیں گئی: زرداری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ نے آخر کار یہ سچ اگل دیا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور عوام کے ساتھ جمہوریت مخالف قوتوں نے زیادتی کی تھی۔ ان کاکہناہے کہ نصرت بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نئی طرز کے حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔ مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ دعا ئیہ تقریب میں صدر زرداری کی زیر صدارت وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ،پیپلز پارٹی کے کارکن اور ایوان صدر کا عملہ شریک ہوا۔ صدر زرداری کاکہناتھاکہ مادر جمہوریت کی محنت رائیگاں نہیں گئی بلکہ ان کی محنت جمہوریت کی بحالی اور آئین اور قانون کی حکمرانی سے پھل پا چکی ہے۔