عید کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے پانچ ہزار گھر بنائیں گے: سعودی سفیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے بعد سعودی حکومت پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لیے 5ہزار گھر تعمیر کرے گی۔اسلام آباد میں اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر کاکہناتھاکہ اگر پاکستانی کنٹریکٹر تعاون کریں تو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔اس موقع پررابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ عید کے موقع پرسیلاب زدگان کے لیے25ٹرکوں پرمشتمل سامان روانہ کردیاگیاہے۔