پہلی برسی، بیگم نصرت بھٹو کیلئے فاتح خوانی، دلیرانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا گیا

پہلی برسی، بیگم نصرت بھٹو کیلئے فاتح خوانی، دلیرانہ قیادت پر خراج تحسین پیش ...
پہلی برسی، بیگم نصرت بھٹو کیلئے فاتح خوانی، دلیرانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی اہلیہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔مرکزی تقریب پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ پیپلزہاﺅس میں منعقد ہوئی ۔برسی کی تقریب میں محترمہ نصرت بھٹو کو ان کی ملک میں جمہوریت کے لئے خدمات اور جنرل ضیاءکی فوجی آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ برسی کی تقریب سے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل ، سینئرصوبائی وزیر پیر مظہر الحق ، صوبائی مشیر راشد حسین ربانی و دیگر عہدیداران، کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نصرت بھٹو کی پہلی برسی کی تقریبات کراچی کے پانچوں اضلاع میں منعقد کی گئی۔

مزید : کراچی